دنیا کی سب سے تیز گولی پھینکنے والی گن تیار

دنیا کی سب سے تیز گولی پھینکنے والی ایک گن بنائی گئی ہے جو 200 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔

یہ گن امریکہ میں بہت جلد فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جسے دنیا کی طاقتور ترین کوائل گن کا اعزاز حاصل ہے ۔

اسے آرک فلیش لیب نے بنایاہے اور اس کا پہلا ماڈل جی آر ون اینوِل 3375ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

اس ماڈل کا وزن 20 پونڈ ہے جس کے اندر بیٹری نصب ہے اور اس کا چارجر الگ سے خریدا جاسکتا ہے ۔