مصالحہ لگی مچھلی کی اوون میں اچھلنے کی ویڈیو وائرل

مصالحہ لگی مچھلی کی اوون میں اچھلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو میں کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے کیونکہ حقیقت میں اسے تسلیم کرنا خاصہ مشکل ہے۔

یہ ویڈیو دراصل کئی سال قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی جو اِن دنوں دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔