دعوت اسلامی کی ملک میں خدمات قابل ستائش ہیں، سلیم الزماں

کاٹی کے وفد کی دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ
کراچی (      ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں کی قیادت میں وفد  نے کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور وہاں پرمختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور  انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے کاٹی کے وفد کو دعوت اسلامی کے تحت دنیابھرمیں ہونے والی دین تبلیغ و اشاعت اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کی ملک میں  خدمت قابل ستائش ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں اور دین کی تبلیغ کے ساتھ  انسانیت کی خدمت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جو ہر انسان کو برابری کے حقوق دیتا ہے اور میانہ روی کی تلقین کرتا ہے، اس سلسلے میں دعوت اسلامی کا کردار ملک میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں اسلام نے یہی تعلیمات دی ہیں کہ اللہ کے نذدیک رتبہ میں کوئی چھوٹا برا نہیں، صرف تقوی ہی ہمیں منفرد بناتا ہے، اور تقوی انسانیت کی خدمت اور اپنی ذات سے تکبر کو نکالنے سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تھیلیسیمیاں سے متعلق دینی حلقوں کے اقدامات کے باعث معاشرے میں بہتری آئی ہے، تھیلیسیمیا کے خاتمے کیلئے معاونت اور ٹیسٹ کیلئے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اس وقت قوم کورونا جیسی وبا ءکا سامنا کر رہی ہے اس سلسلے میں معاشرے کے علما ءاور مشائخ کا کردار انتہائی اہم ہے کہ وہ عوام کو وبا ء سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کی تلقین کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  کورنگی صنعتی علاقے میں5 6ہزار سے زائد افراد  کو ویکسین لگا چکے ہیں۔ اس سے قبل دعوت اسلامی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر  عبدالحبیب عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے فیضان مدینہ میں ہونے والی تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور وفد کو اپنے اداروں میں بہترین طریقے سے خدمات  سر انجام دینےکے بار ےمیں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  طبی خدمات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی جس میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی، ملیر میں جگہ حاصل کرلی گئی ہے اس پر تعمیرات کیلئے صنعتی علاقوں اور مخیر حضرات کی معاونت درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار اپنی  کاروباری جگہوں فیکٹریوں میں بھی ملازمین کو بنیادی اسلامی تعلیمات فراہم کریں تو معاشرے میں بہتری آئے گی اور اللہ ان کو اسکا اجر بھی دے گا۔ عبدالحبیب عطاری نے بتایا کہ دعوت اسلامی نے 40 لاکھ لوگوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا، قرآنی تعلیمات اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں اب تک ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر چکے ہیں ۔
 

فوٹو کیپشن:    کاٹی کے صدر سلیم الزمان کی سربراہی میں وفد نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر عبدالحبیب عطاری، سید واجد حسین، جنید نقی، سرفراز احمد، فرحان عطاری، شاہ رخ عطاری، عرفان عطاری،حاجی یعقوب اور دیگر کا گروپ ۔