صدف کنول کے’ازدواجی اصول’ سوشل میڈیا پرتنقید کانشانہ

ماڈل اوراداکارشہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ ‘ ہمارا کلچرہمارا میاں ہے’ ۔ ازدواجی زندگی میں بیوی کے فرائض سے متعلق صدف کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر بیشترصارفین کو مشتعل کردیا۔

صدف اور شہروز اے آر وائی کے پروگرام ‘ ہمارے مہمان ‘ میں شریک تھے جہاں فیمنزم سے متعلق سوال پرصدف کا جواب ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

میزبان فضاء شعیب نے صدف سے پوچھا ‘ فیمنزم کیا ہے اور کیاہمارے معاشرے میں عورت مظلوم ہے؟ ‘ ، جواب میں صدف کا کہنا تھا کہ ” عورت مظلوم بالکل بھی نہیں بلکہ بہت مضبوط ہے۔ میں تو اپنے آپ کو بہت مضبوط سمجھتی ہوں اورآپ بھی ہوگی بالکل ”

صدف کا ماننا ہے کہ عورت بیچاری بالکل بھی نہیں ہے، اور عورت مارچ ایک بالکل مختلف بحث ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا کلچرہمارا میاں ہے، میں نے شادی کی ہے تو اس کے جوتے بھی اٹھانے ہیں اورمیں اسکے کپڑے بھی استری کروں گی جو کہ میں کم ہی کرتی ہوں لیکن مجھے پتہ ہوتا ہے کہ شیری کی کیا چیز کہاں پڑی ہے۔ شیری نے کیا کھانا ہے اور کب کھانا ہے کیونکہ میں اسکی بیوی ہوں ‘۔

صدف نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ ان کیلئے فیمنزم شوہر کا خیال رکھنا ہے، مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ مجھے شیری کی ضروریات کا پتہ ہونا چاہیے، شیری کو بھی علم ہونا چاہیے لیکن میں ان کی بیوی ہوں تو مجھے زیادہ پتہ ہونا چاہیے کیونکہ میں یہی سب دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں۔

صدف نے فیمنزم کو لبرل ازم سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آج کل بہت لبرلز آگئے ہیں۔

ان ریمارکس پرصارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدف کی باتیں ان خواتین کی نمائندگی نہیں کرتیں جو مظلوم اور تشدد کا شکار ہییں۔

کئی صارفین نے ماڈل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کاحق ہرایک کو حاصل ہے۔

صدف نے پروگرام میںن فلم نامعلوم افراد 2 میں اپنے آئٹم سونگ ‘ کیف وسرور’ کے حوالے سے کہا کہ 2017 میں یہ آئٹم نمبر کرتے ہوئے وہ کم عمر اور ناسمجھ تھیں لیک اب وہ ایسا نہیں کریں گی۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ صدف سے دوسری شادی کے فیصلے پرفیملی اور دوستوں سمیت کسی نے کوئی اعتراض کیا نہ کوئی غلط بات کی۔
پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق کے معاملات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سائرہ کوئی عام خاتون نہیں ب نورے کی ماں ہیں، اس لیے مرتے دم تک ان کی عزت کرنا فرض ہے۔

شہروز سبزواری نے صدف سے شادی کی وجہ بتادی

شہروز نے بتایا کہ 7 سالہ نورے کا صدف کے ساتھ بھی گہرا تعلق قائم ہو چکا ہے کیونکہ وہ نورے کو میک اپ کی چیزیں دیتی ہیں اور انہیں میک اپ کرنا سکھایا ہے۔

بطور بیوی اپنے اصول بتاتے ہوئے صدف نے کہا کہ میاں کو ایک درجہ اوپررکھنا چاہیے، میں کبھی بھی اس کی برابری نہیں کرسکتی۔

شہروز سبزواری اورصدف کنول کے درمیان دوستی سال 2019 میں اوسلو میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا) کی ریہرسلز کے دوران ہوئی ،دونوں نے ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان اعلان 31 مئی 2020 کو انسٹاگرام پرکیا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوئی تھی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے جس کی پیدائش 2014 میں

صدف کنول کے’ازدواجی اصول’ سوشل میڈیا پرتنقید کانشانہ