بجلی بل میں اوور چارجنگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک کو نوٹس

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کے الیکٹرک کی جانب سے شہری کو بجلی بل میں اوور چارجنگ کے خلاف دائردرخواست پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے صارف کی شکایت پر کے الیکٹرک سے 5 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو صارف عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی حمید اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہناہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارف کو اوور چارجز لگائے گئے،ستمبر 2020 میں بجلی کا بل اچانک زیادہ آنا شروع ہوگیا،27 نومبر 2020 تک اضافی بل آتے رہے،میٹر میں خرابی کی وجہ سے اضافی بل ادا کرنے پڑے،4 ماہ بعد میٹر تبدیل ہونے کے بعد بل درست آیا تھا،چار ماہ کے دوران صارف سے اضافی بل کی مد میں 69 ہزار سے زائد وصول کیے گئے،صارف کو اضافی بل کی مد میں لیے پیسے واپس کیے جائیں یا آئندہ کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کیے جائیں۔
https://jang.com.pk/news/964045?_ga=2.10207926.2041793818.1627618026-1726943472.1627618020