پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے وفد نے لطیف آباد حیدرآباد میں ہونے والے سانحہ کے تمام شہداء و زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت اور عیادت و دلی ہمدردی افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے وفد نے لطیف آباد حیدرآباد میں ہونے والے سانحہ کے تمام شہداء و زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت اور عیادت و دلی ہمدردی افسوس کا اظہار کیا۔


ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی۔سید ماجد شاہ۔حلیم درس۔شہزاد شیخ۔قاضی آمین ۔آفتاب احمد لاڑک۔ماجد گاہوں میڈیکل ایڈ کے ذاکر حسین و دیگر نے یقین دلایا کہ پیر سائیں پاگارا اور پیر صدرالدين شاہ راشدی کی طرف سے ہر طرح کی قانونی مدد کے ساتھ ساتھ لواحقین کے ساتھ ہر وقت ہر گھڑی فنکشنل لیگ ضلع حیدرآباد ساتھ ہے ۔
اور حیسکو کےنااہل کرپٹ عملے کو کیفرکردار تک پہنچانے میں فنکشنل لیگ لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
رفیق مگسی نے کہا کہ نااہلی کی حد ہوتی ہے کرپٹ سندھ حکومت کی نااہلی تو دیکھیں سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد سول اسپتال میں برن وارڈ فعال نہیں اس طرح حیدرآباد کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے۔ سول اسپتال حیدرآباد اب نام کا اسپتال رہ گیا ہے۔کرپٹ سول اسپتال کے MS اور پورا عملہ جو دن رات کرپشن کرکے اپنی جیبیں بھرنے کے ساتھ ساتھ اور وزیر صحت عذرا پیچہوں کوکرپشن کا حصہ دے رہیں ہیں۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 13 سال میں بھی حکمران حیدرآباد کو دوائیاں نہیں دے سکے جو سانحہ میں زخمیوں کو مل سکتی جو تڑپ تڑپ کر جان بحق ہوگے۔اور زخمی کراچی کے مختلف اسپتالوں میں زیرے علاج ہیں۔زخمیوں کے عزیز واقارب غربت کی وجہ سےمالی پریشانیوں کی وجہ سے اسپتالوں اور دوائیوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے۔ وفاق اور سندھ حکومت کی طرف سے کوئی مالی معاونت ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ ادویات اور اسپتال کا خرچہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ زخمیوں کو واپس لایا گیا۔
مسلم ليگ فنڪشنل مطالبہ کرتی ہے جناب چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سندھ ھائی کورٹ سے کہ نوٹس لیکر لواحقین سے انصاف کیا جائے۔جمعہ کے دن لواحقین کی طرف سے پریس کلب حیدرآباد پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے اس احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ لطیف آباد ضلع حیدرآباد بھرپور شرکت کرے گی تعزیت میں شریک مسلم ليگ فنکشنل کے فراز راجپوت ۔ احمد علی۔ عبدالجبار ۔ الٰہی بخش کورائی۔اصغر پٹھان۔راجہ کورائی۔عبید خان۔اسلم کورائی۔فدا حسین چانڈیوں۔مظفر قریشی۔عالم شیخ۔فدا لاشاری.محمد آصف۔لئیق احمد۔ ودیگر شریک تھے۔

میڈیا سیل
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد