سفر کراچی سے اسکردو تک بہترین رہا -#PIA کی فلائٹ پکڑیں اور کوشش کریں، کھڑکی والی سیٹ ہو ، آپ کا دورہ خرچہ اسی سوا دو گھنٹے کے سفر میں پورا ہوگا۔

کراچی سے بلتستان اسکردو!!


پیاری دوست اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترم غلام شہزاد آغا Ghulam Agha کے ساتھ گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں، آغا صاحب میرے پرانے بہترین دوستوں میں سے ہیں اور کئی برس تک عرصے تک صحافت اور سماجی شعبے سندھ کے شہر کراچی میں ملکرکام کیا۔ سندھی کہیں جائے تو پھر #اجرک_ٹوپی نہ ہو سارا مزہ کرکرا ہوتاہے۔ اللہ تعالی آغا صاحب کو ایک طویل سیاسی جدوجہد کے بعد گلگت بلتستان کے سب بڑے عوامی فورم تک پہنچادیا۔ اللہ تعالٰی آغا صاحب کو


اور ترقی دے اور ایمان و صحت کی سلامتی کے ساتھ عمر مقبول عطا فرمائے۔ تصویر میں دوست آصف ناجی صاحب بھی ہیں۔ بہترین دوست۔
آج کا سفر کراچی سے اسکردو تک بہترین رہا بالخصوص موسم صاف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے اسکردو اور اسکردو شہر میں رنوے خالی نہ ہونے کی وجہ سے 15 منٹ کی پرواز کے دوران #K2 ، #دیواسائی اور دیگر نظارے بہت خوب تھے۔


سندھ کے مختلف علاقوں بالخصوص سندھ کے دارالحکومت کراچی سے جو دوست بلتستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، انکو مشورہ ہے کہ صاف موسم میں دیکھ کر برائے راست #PIA کی فلائٹ پکڑیں اور کوشش کریں، کھڑکی والی سیٹ ہو ، آپ کا دورہ خرچہ اسی سوا دو گھنٹے کے سفر میں پورا ہوگا۔

قدرت کے عظیم شاہکار کے نظارے ہونگے۔ مزید تفصیل مضمون میں
ان شاء اللہ تعالٰی