پٹرول نہیں دیا جارہا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 80 فیصد پٹرول پمپس بند

آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں 1200 سے زائد چھوٹے ٹینکرز کے ذریعے آئل فراہم کیا جاتا ہے ، لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے چھوٹے ٹینکرز کو پٹرول نہیں دیا جارہا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 80 فیصد پٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی رکی ہوئی ہے۔
https://jang.com.pk/news/959240?_ga=2.254988992.977594019.1626758615-1529298240.1626758613
———————-

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں،کراچی سے پٹرول پہنچتے ہی معمولی قلت بھی ختم ہوجائیگی، عید پر پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہوگی،شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشیں ڈالنے کے لیے کنٹینرز کھڑے ، شہریوں کو خصوصی طور پر تیار کئے گئے شاپر بیگ دیئے جائیں گے ،عید کے دنوں میں پکنک پوائنٹس اور عید میلوں پر پابندی ہوگی شہری پوائنٹس اور عید میلوں پر جانے سے گریز کریں ۔ یہ با ت انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہا کہ کوئٹہ میں مجموعی طو پر کل 51پیڑول پمپس ہیں جن میں پی ایس او کے 22اور شیل کے آٹھ پمپس شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پٹرول کی دستیابی کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے ،کراچی سے پی ایس او کے 27 لاکھ لیٹر پیٹرول کوئٹہ کیلئے روانہ کردی گئی ہے جو آج شام اور کل صبح تک پہنچ جائیگی ۔ پٹرول پہنچتے ہی جو شہر میں پیٹرول کی جو معمولی قلت ہے وہ بھی ختم ہوجائیگی اورعید پر پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔
https://jang.com.pk/news/959241?_ga=2.248315471.977594019.1626758615-1529298240.1626758613