زیرہ پلس نے بنایا لاکھوں لوگوں کو بے وقوف مگر کیسے؟

زیرہ پلس نے بنایا لاکھوں لوگوں کو بے وقوف مگر کیسے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بالکل سچ بات ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں ۔ وسیم اکرم پلس کے بعد سوشل میڈیا پر جس کی سب سے زیادہ دھوم مچی وہ ہے زیرہ پلس ۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں ۔۔۔ پر یہ دھوم مچانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے نوجوانوں کے مقبول ترین اداکاروں احد رضا میر اور سجل علی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں نے مل کر لاکھوں لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے وقوف بنایا ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی ان کی سجل علی سے شادی نہیں ہوئی تھی تو انہوں نے کچھ ایسا کر دکھایا جس پر برستار حیران رہ گئے تھے——-سب سے پہلے احد رضا میر نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ۔جس میں سجل علی ان کے کندھے پر اپنا سر رکھ کر مسکرا رہی ہے سجل علی نے اپنا ایک بازو احد رضا میر کے بازو میں ڈال رکھا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ تصویر وائرل ہونی تھی کہ لوگوں کا تجسس بڑھ گیا ہر کوئی چاہتا تھا پتہ چلے کیا ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے احد رضا میر نے اس تصویر کے ساتھ لکھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ رشتے بنتے ہیں ایک دوسرے کے لئے ۔۔۔۔اور اسے سجل علی کے نام کے ساتھ ٹیگ کر دیا تھا ۔،۔۔۔۔۔۔ اس تصویر کو دیکھنے والا ہر شخص یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ کیا ان دونوں کے درمیان کچھ نیا ہو رہا ہے کیا دونوں ایک دوسرے کے پیار میں گرفتار ہو گئے ہیں کیا دونوں زندگی بھر کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہو گئے ہیں کیا دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اس تصویر پر فورا تبصرے بھی شروع ہوگئے تھے جتنے منہ اتنی باتیں ۔۔۔۔۔۔لیکن زیادہ تر لوگوں کو یہ تصویر پسند آئی اور لوگوں کو ان دونوں کا ساتھ بھی اچھا لگا ۔۔۔۔۔۔۔ فین ان دونوں کے اکٹھے ہونے پر خوش نظر آئے اور انہوں نے اپنے کمنٹس میں اپنی خوشی کا اظہار بھی کر دیا کیونکہ یہ دونوں اپنے بہترین اور مقبول ڈراموں کی وجہ سے پاکستان کے مشہور اداکاروں میں شامل ہوچکے ہیں ۔۔۔۔اس تصویر میں دونوں کا جھلکتا پیار اور خوشی ان کے پرستاروں کو بے حد خوش کر گئی ۔بعض پرستاروں نے نئے نئے پوسٹر بھی بنا لیے جن پر ان دونوں کی تصویر لگا کر لکھا گیا تھا ہم پلس تم ۔۔۔۔ایک دوسرے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بعد میں ساری دنیا کو پتہ لگا کہ یہ دونوں تصویر میں اس لئے اکٹھے خوش نظر آرہے تھے کہ یہ پاکستان کے ایک بسکٹ بنانے والے ادارے کے ایک اشتہار میں کام کر رہے تھے جس نے اپنے بسکٹ زیرہ پلس کی مشہوری کے لیے ان دونوں کو اشتہار میں کاسٹ کیا تھا اور یہ دونوں اس طرح پیار کا اظہار کر رہے تھے جیسے پاکستان میں چائے اور بسکٹ کے درمیان پیار پایا جاتا ہے یہ اسی رشتے کا ذکر کر رہے تھے جو چائے اور بسکٹ کے درمیان ہے ۔۔۔۔۔۔ بعد میں یہی کمپنی مختلف مشہور لوگوں کو کرکٹ میچوں کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم لے گی اور وہاں اپنے پروڈکٹ کی مشہوری کی اور دکھایا گیا کہ پاکستان کے مشہور لوگ میچ دیکھنے کے دوران زیرہ پلس بسکٹ کھا رہے ہیں اس مہم میں اداکار ما نی زینب عباس اور فیصل قریشی بسکٹ کھاتے ہوئے نظر آئے ۔یہ اپنے لحاظ سے ایک منفرد انداز تھا کسی پروڈکٹ کی پبلسٹی کا ۔۔۔۔۔۔لہذا اسے کارپوریٹ سیکٹر میں کافی سراہا گیا اور مشہور شخصیات کے پرستاروں نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ۔۔۔۔ لیکن جس طرح سنسنی پھیلا کر تصویر جاری کر کے لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا اسے بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس پر آج بھی بحث ہوتی ہے لیکن پاکستان سنی دیگر ملکوں میں اس طرح کی طرح کی تراکیب استعمال کرکے مختلف مصنوعات کی مشہوری کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں اور یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کوشش تھی جس پر ایسی کوشش کرنے والے اور ایسے آئیڈیاز پیش کرنے والے تخلیق کاروں اور اچھوتے خیالات سامنے لانے والوں کی تعریف کرنی چاہیے ۔اداکار تو صرف اداکاری کرتے ہیں وہ اپنے اسکرپٹ اور اپنے رول میں رہ کر اپنا کردار نبھاتے ہیں چاہے وہ رول کسی ڈرامے کا ہو فلم کا یہ اشتہار کا ۔۔۔۔۔سچی بات ہے زیرہ پلس کے اشتہار میں سجل علی اور احد رضا میر نے اپنا پیار بھرا کردار بہت عمدگی سے نبھایا اور زیرہ پلس بسکٹ کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا پورا حصہ ڈالا ۔
——————
اس اشتہار میں جو پیار دکھایا گیا تھا وہ بات میں سجل علی کو مل گیا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن جب یہ اشتہار تیار کیا گیا تھا اس وقت دونوں ایک دوسرے کے شریک حیات نہیں بنے تھے اس لئے دونوں کی ایک ساتھ سامنے آنے والی تصویر پرستار بہت خوش ہوئے تھے
—————