پروفیسر چویدری محمد وسیم بھٹی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کاہنہ نو فیروزپور روڈ لاھور کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک پرقاور اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد


پروفیسر چویدری محمد وسیم بھٹی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کاہنہ نو فیروزپور روڈ لاھور کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک پرقاور اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے معززین ۔پرنسپل صاحباں اور پروفیسرز نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔۔جن میں ڈاکڑ طارق شریف۔ظفر عنایت خاں ۔شہزاد ھارون بھٹہ ۔اشرف خان ۔انجم نظامی۔ نسرین خان ۔حلیمہ فریدی ۔فرح ملہی۔ڈاکٹر اختر سندھو ۔عبد حلیم ۔فقیر محمد کفی۔چیرمین فاروق اعوان ۔پروفیسر اختر ۔عابد ھاشمی ۔عثمان مصطفے و دیگر شامل تھے


الوداعی تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج کاہنہ نو لاھور کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی جانب سے کالج ھال میں کیا گیا۔۔
تقریب میں مقررین نے پروفیسر وسیم صاحب کی شخصیت تعلیمی ادبی و دیگر خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔کالج کے وائس پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کیا اور تمام مہمانوں کو خوش امدید کہتے ھوئے کہا کہ جب پروفیسر وسیم کو کاہنہ نو ڈگری کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا تب اس کالج کی حالت نہایت خراب تھی کالج میں طلبہ کی تعداد بھی ناکافی تھی مگر پروفیسر بھٹی نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت سے صرف چند سالوں میں لاھور کا ایک بہترین اور مثالی کالج بنا دیا پروفیسر صاحب نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ھم نصابی سرگرمیوں کی جانب بھی بھر پور توجہ دی اور کالج کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلبہ نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں لاتعداد درخت لگائے ۔
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کہا کہ پروفیسر وسیم نہایت نفیس ھنس مکھ اور محنتی دوست ھیں وہ ایک اعلی تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بڑے وضعدار اور عظیم انسان ھیں اپ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی اور اپنے سرکاری فرائض ایماندادی سے ادا کئے انہوں نے کہا کہ وسیم صاحب ایک اچھے سپورٹس مین ھیں ۔


پروفیسر محمد وسیم بھٹی کے دیرینہ دوست نقوی صاحب نے اس موقع پر اپنے مختصر خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اگر مجھے کسی کی قسم کھانی پڑے تو میں وسیم بھائی کی قسم کھاوں گا اور وسیم ایک لاجواب شخصیت کے حامل دوست ھیں جو میرے لیے ایک قیمتی اثاثہ ھیں
پروفیسر بخاری نے پرنسپل صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ یہ قانوں فطرت ھے کہ جو بندہ اس دنیا میں ایا ھے اس نے ایک دن واپس جانا ھے اس طرح گورنمنٹ کا قانون ھے کہ جو فرد سرکاری نوکری میں اتا ھے اس نے ایک دن مقررہ عمر کے بعد اپنی ملازمت سے

ریٹائرڈ ھوجانا ھوتا ھے جو فرد اپنی سروس کے دوران خیر تقسیم کرتا ھے اور دوسروں کی بھلائی کا سوچتا ھے اس کے جانے کے بعد لوگ اس کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے ھیں تقریب سے دیگر مہمانوں نے اہنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔۔۔پرنسپل محمد وسیم بھٹی نے تمام مہمانوں کی امد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ دور میں اچھے دوستوں اور ساتھیوں کا ساتھ قسمت والوں کو ملتا ھے میں خوش نصیب ھوں کہ جس کے پاس اچھے دوستوں کا گلدستہ موجود ھیں پرنسپل محمد وسیم نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے سرکاری فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دینے کی کوشش کی ھے اپنے سٹاف ممبران کو ہمیشہ اپنی فیملی کا فرد سمجھا ھے انہوں نے کالج کا سٹاف کا شکریہ ادا جہنوں نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا ھے ۔تقریب میں عابد ھاشمی نے ایک خوبصورت گیت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کیا ۔۔
۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر ظفر عنایت سابقہ ڈائریکٹر کالجز نے پرنسپل محمد وسیم کو ایک خوبصورت یادگاری شیلڈ اور دیگر مہمانان نے پھول پیش کئے ۔۔الوداعی تقریب میں تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا