ویلفیئر اتاشی نوید افضال کی اورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں/ ارشد تبسم

ویلفیئر اتاشی نوید افضال کی اورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں/ ارشد تبسم
معذور شخص نے پاکستان پہنچتے ہی سفارتخانہ پاکستان اور سماجی کارکن ارشد تبسم کا شکریہ ادا کیا۔

ریاض ( ناظم علی بیورو رپوٹ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت ارشد تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم نامی (معذور ) پاکستانی کو سٹریچر اور پی آئی اے کی فری سروس کے ذریعے پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنے پر ویلفئیر اتاشی نوید افضال اور سفیر پاکستان بلال اکبر کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ارشد تبسم نے مزید کہا کہ جب تک پردیس میں ناصر حبیب جیسے غیور پاکستانی موجود ہیں تارکین وطن کی پریشانیاں دور کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ہمیں سمجھنا ہوگا کہ تارکین وطن کے سب مسائل صرف سفارتخانہ پاکستان ختم نہیں کرسکتا ہمیں اورسیز پاکستانیوں کو بھی ایسے کارخیر میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہئے اپنے قومی اداروں کا دست و بازو بننا چاہئے تب ہی ملک مضبوط اور قوم کا وقار بلند ہوگا۔


جس طرح عبدالقیوم کو معذوری کی حالت میں پاک کمیونٹی نے پاکستان پہنچانے کیلئے سفارتخانہ سے اپیل کرنے اور درخواست کی منظوری کے ساتھ پاکستان گھر تک پہنچانے کے لئے بھرپور کردار کیا اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سفارتخانہ اپنے ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بڑی ذمہ داری سے کوششیں کر رہا ہے۔