پنجاب پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک اھم اجلاس راجہ ھاوس والٹن روڈ لاھور میں منعقد ھوا


تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ
——————-
پنجاب پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک اھم اجلاس راجہ ھاوس والٹن روڈ لاھور میں منعقد ھوا جس کی صدرات چیرمین ملک فاروق اعوان نے کی ۔شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکڑ اسپشل ایجوکیشن پنجاب ۔راجہ جاوید اختر کیانی سابقہ سپرٹینڈنٹ اور محمد اقرا خان سابقہ سپرینڈنٹ اسپشل ایجوکیشن نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔۔۔اجلاس میں حکومت پنجاب کا پنشنرز کی پنشن میں تین سال بعد دس فیصد اضافہ پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ھوئے امید ظاھر کی حکومت پنشنرز کو درپیش مسائل و مشکلات کو فوری حل کرنے کی کوشش کرے گئی۔
شہزاد بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت اور محکمے کا اھم ترین حصہ ھوتے ھیں جن کے تعاون اور کام کے بغیر کوئی حکومت چل نہیں سکتی اور نہ ھی معاشرہ ترقی کر سکتا ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ شدید مہنگائی کے دور مِیں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین متاثر ھورھے ھیں انہوں نے تجویز دی کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مختلف محکمہ جات میں بطور معاون رکھا جائے
خاص طور پر ریٹائرڈ ملازمین تو بہت زیادہ مشکلات کا شکار ھیں جہنوں نے اپنی زندگیوں کے نہایت قیمتی سال قوم و ملک کی خدمت کرتے گزار دیئے ھیں اس لیے ان کی پنشن میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنی ریٹائرڈ زندگی ارام و سکون سے بسر کر سکیں۔۔
ملک فاروق اعوان نے کہا کہ ریٹائرڈ ھونے والے ملازمین و افسیرز کو کئی سال گزر جانے کے بعد بھی پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ھاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے پلاٹ الاٹ نہیں کیے جارھے جو کہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ بہت زیادتی ھیں اجلاس میں وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متعلقہ احکام کو ہدایت جاری کریں کہ وہ تمام ریٹائرڈ ملازمین کو جلد از جلد پلاٹ دیئے جائیں بلکہ مکان بنانے کے لیے مالی امداد بھی کی جائے ۔۔۔۔
راجہ جاوید اختر کیانی نے پنشنرز ویلیفئر ایسوسی ایشن پنجاب کے ممبران کی امد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ملک فاروق اعوان اور شہزاد بھٹہ پنشنرز کی فلاح و بہبود کے گراں قدر خدمات سرانجام دے رھے ھیں۔۔۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاھیے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے جس طرح ریٹائر ارمی افسیر ۔ججز اور بیوروکریٹس کو مختلف پراجکیٹس اور محکموں میں دوبارہ تعینات کیا جاتا ھے اسی طرح دیگر شعبہ جات کے تجربہ کار ماھرین کو بھی ایڈوائزر رکھا جائے کیونکہ ان کے پاس وسیع تجربہ ھوتا ھے اس طرح نا تجربہ کار اور نوجوان ملازمین کو بہت کچھ سیکھنےکو ملے گا ۔۔۔
اقرا خان نے کہا کہ انسان کھبی ریٹائرڈ نہیں ھوتا بلکہ وہ عمر کے ساتھ ساتھ کندن بنتا جاتا ھے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاھیے کہ گاوں ٹاون یا محلے کی سطح پر ریٹائر سرکاری ملازمین پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بنائے اور تعلیم صحت و دیگر سماجی بہبود کے پراجیکٹ میں حکومت کی معاونات کر سکیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں ان پراجیکٹس کو موثر اور کامیاب بنائیں ۔۔