منشیات فروشی میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان رینجرز اور پولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن

منشیات فروشی میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے

گرفتار ملزمان سے بر آمد شدہ منشیات میں 57 کلو،465 گرام چرس،ایک ہزار 680 گرام ہیروئن، 780 گرام کرسٹل اور332 گرام آئس شامل ہے

گرفتار ملزمان کو منشیات، اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔