نیب مقدمات میں تیزی کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اچانک امریکہ کیوں چلے گئے ؟۔

نیب مقدمات میں تیزی کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اچانک امریکہ کیوں چلے گئے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ۔۔۔۔۔قانون کو مطلوب سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی ملک سے باہر ہیں ۔حکومت نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا ۔سندھ سے تعلق رکھنے والے بعض افسران وی نیب کو مطلوب ہیں لیکن وہ کافی عرصے سے بیرون ملک ہیں ۔سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے خلاف نئے مقدمات میں تیزی آنے کے بعد اچانک ان کا نجی دورے پر امریکہ روانہ ہونا سیاسی مخالفین کے لیے حیران کن ہے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔کیا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر گرفتاری کا خوف طاری ہے کیا وہ اپنی گرفتاری رکوانے کے لیے بیرونی طاقتوں سے کوئی سیٹنگ کرنے گئے ہیں کیا وہ آصف علی زرداری کا کوئی اہم پیغام لے کر کسی شخصیت سے ملنے گئے ہیں یہ اور اس قسم کے دیگر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں این بجٹ کے موقع پر سید مراد علی شاہ کا اچانک امریکا جانا معمولی بات نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ماضی میں بھی نجی دورے پر امریکہ جاچکے ہیں لیکن اہم امور کی ادائیگی کے بعد وہ دن واپس آ گئے تھے اس مرتبہ بھی ان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ چند دنوں میں وطن واپس آ جائیں گے
————————

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تین دن کے نجی دورے پر آمریکا روانہ

* سید مراد علی شاہ اتوار کی رات کو واپس کراچی پہنچ جائیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آمریکا کے نجی دورے پر اکیلے گئے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* سید مراد علی شاہ کے ساتھ خاندان کا کوئی فرد نہیں ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
———————————-


سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی جس کے بعد عدالتِ عظمیٰ نے فرخ شاہ کو 3 دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کر لی، فرخ شاہ کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب نے اپریل 2020ء سے فرخ شاہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرا میٹرز طے ہو چکے ہیں، عدالت طلعت اسحاق کیس کے پیرا میٹرز سے باہر نہیں جا سکتی۔

انہوں نے فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے، بتا دیں درخواستِ ضمانت پر میرٹ پرفیصلہ کر دیں یا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟

فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں درخواستِ ضمانت واپس لے لیتا ہوں۔

https://jang.com.pk/news/939401
————————

پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا معاملہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند والا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کے ساتھ رویہ ہمیشہ ریاست کے اندر ریاست والا رہا ہے
وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان عبداللہ سلطان سے گفتگو کررہی تھیں
پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا کہ مراد علی شاہ کا معاملہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند والا ہے، مراد علی شاہ کے پچھلے چند ماہ کے بیانات میں تضادات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کے ساتھ رویہ ہمیشہ ریاست کے اندر ریاست والا رہا ہے
https://jang.com.pk/news/939171?_ga=2.57158825.262291508.1623228123-1155224406.1623228120
——————