بحریہ ٹاون کے باہر پرامن دھرنے کی کال دی گئی تھی مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا تھا حملہ کرنا نہیں ۔کچھ شرپسند وں نے پرامن دھرنے کے شرکاء کو بد نام کیا

بحریہ ٹاون کے باہر پرامن دھرنے کی کال دی گئی تھی مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا تھا حملہ کرنا نہیں ۔کچھ شرپسند وں نے پرامن دھرنے کے شرکاء کو بد نام کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بحریہ ٹاون کے باہر احتجاج کرنے والوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کے دفاتر اور املاک پر حملہ کرنے والوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ہمارا احتجاج پرامن تھا مقصد اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا تھا بہت دن پہلے اس احتجاجی دھرنے کی کال دے دی گئی تھی سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس کی حمایت کر رہے تھے سندھ بحریہ ٹاؤن کو مسترد کرتا ہے ۔۔۔۔یہ ٹرینڈ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ اسے تجارتی دھرنے میں شامل ہونے کے لئے ذہنی طور پر تیار تھے اور اپنی شرکت کی یقین دہانی اعلانیہ طور پر کر چکے تھے بحریہ ٹاون کے باہر جمع ہونے والے زیادہ تر لوگ پر امن احتجاجی مظاہرے کے لیے آئے تھے ان کا مقصد توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ نہیں تھا اتنے بڑے احتجاجی مظاہرہ کا کچھ شرپسند وں نے ناجائز اور غلط فائدہ اٹھایا اور بحریہ ٹاؤن پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے ایک اور امن احتجاجی مظاہرے کو بد نام کیا گیا یہ ایک تاریخی احتجاجی دھرنا تھا اتنے بڑے احتجاج اور احتجاجی دھرنے کی مثال نہیں ملتی ۔احتجاج میں شامل ہونے کے لئے لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ آئے تھے اگر حملہ کرنا ہوتا جلاؤ کرنا ہوتا تو اپنے بچوں کو ساتھ کیوں لاتے اپنی خواتین کو کیوں شامل کراتے ۔صاف ظاہر ہے کہ اتنا بڑا احتجاج ایک بڑے مقصد کے لئے ہو رہا تھا اور لوگ اس میں اپنے آپ شامل ہونے کے لئے راضی تھے یہ سندھ دھرتی کا معاملہ ہے سندھ دھرتی کے لئے یہاں رہنے والے سب اس احتجاج میں شامل ہیں دنیا بھر میں اس احتجاج کی کال دینے والوں کا ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا تھا اور دنیا کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک پرامن احتجاجی کال تھی اس کا مقصد پوری دنیا کے سامنے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور ملک ریاض کی ان کاروائیوں کو بے نقاب کرنا تھا جو اس اندر کی تاریخی بوٹوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے کیا جا رہا ہے لیکن اس کامیاب اور تاریخی احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کوبدنام کرنے کے لئے کسی نے سازش کی اور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ضرور قانون کو حرکت میں آنا چاہیے لیکن پر امن احتجاجی دھرنے میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے بتا دیا کہ اس احتجاجی کال کا جواز موجود تھا اور لوگ اس کی حمایت کرتے ہیں اسی لیے لوگ باہر نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے بحریہ ٹاؤن تک آئے ۔