گلشن معمار کراچی میں واقع گرودوارہ گرونانک سبا کی تزین و آرائش کا کام آئندہ مالی سال میں کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک

کراچی 3 جون۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال سے سکھ برادری کے چار رکنی وفد کی دفتر میں ملاقات۔ وفد کی قیادت وائس چیئرمین گرودوارہ گرونانک سبا سردار کرشن سنگھ کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے مزید کیا کہ پورے سندھ میں اقلیتی برادری کی عبادات گاہوں پر ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سردار کرشن سنگھ نے ہری رام کشوری لال کی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سردارکرشن سنگھ نے صوبائی وزیر سے گلشن معمار کراچی میں واقع گرودوارہ گرونانک سبا کی تزین و آرائش کی درخواست کی۔ صوبائی وزیر نے موقع پر ہی ایگزیکیٹو انجینیر محکمہ اقلیتی امور سندھ اشوک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں گردواروہ کی تزین و آرائش کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔ آخر میں سردار کریشن سنگھ نے صوبائی وزیر کو مختلف تحائف پیش کئے۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 544۔۔۔ایف زیڈ ایف