سندھ میں امتحانی شیڈول کا اعلان ہم کرینگے، سعید غنی

ایک بار پھر سندھ اور وفاق کی ٹکرائو پالیسی سے طالب علم پریشانی کا شکار، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے جاری کئے گئے امتحانی شیڈول کو ماننے سے انکار کردیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزرائے تعلیم کے فیصلوں سے متفق ہیں لیکن سندھ میں امتحانات کا شیڈول ہم جاری کرینگے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز زیادہ ہیں لہذا امتحانات ایس او پیز کے تحت ہوں گے.