شہروز کاشف کی کامیابی ملک کیلئے فخر ہے: زارا نور عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دُنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے عمران عباس کے شہروز کاشف کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا جس کے بعد شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے دنیا کے کم ترین ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، 19 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔