فیروزآباد پولیس نے سی سی ٹیوی فوٹیج کی مدد سے موٹر چوری میں ملوث کم عمری بچوں کو حراست میں لے لیا تھا

فیروزآباد پولیس نے سی سی ٹیوی فوٹیج کی مدد سے موٹر چوری میں ملوث کم عمری بچوں کو حراست میں لے لیا تھا

کم عمری بچے موٹرسائیکل چوری کرکے اپنے استعمال میں لاکر دو دن بعد چھوڑ جاتے تھے

ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سے حراست میں لیٸے گٸے تھے

دونوں بچے کراچی کے اعلٰی ترین تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں

زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے

عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا

سی سی ٹیوی فوٹیج میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے

دونوں بچوں کی عمر 14 سال، ساتویں/ آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں

بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے پانچ ، چھ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں

بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی

دونوں موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات درج تھے

عبدالرافع موٹرسائیکل چوری کرتا جوکے صدیف کے ساتھ جی بھر کر چلاتے تھے استعمال کے بعد چھوڑ دیتے تھے

پولیس اور موٹر ساٸیکل چوری کے مدعی مقدمہ کا بچوں کے مستقبل کے لیے ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا

دونوں بچوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد تنبیہہ کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا

بچوں کے والدین سے نظر رکھنے کی ضمانت لی گئی

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی