گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے انتظامات تیز کردیئے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر چنہ نے سوفٹ وئیرکمپنی کے وفد سے ملاقات میں ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ فل سائٹس جام چاکرو اور گوند پاس سمیت تمام جی ٹی ایس پر گاڑیوں کی آمدورفت کو مانیٹر کرنے اور کچرے کی مکمل رپورٹ شفاف بنانے کے لئے تمام نظام کوآن لائین اپلیکیشن کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول سے منسلک کریں ،انہوں نے یہ کام جون کے وسط میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں مکمل پروپوزل کے لئے پیر کے دن پریزینٹیشن دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ کام کسی بھی وقت آن لائن مانیٹر کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے ہونگے ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں مزیدبہتری کے اقدامات کے لئے گھر گھر سے کچرااٹھانے کے انتظامات بھی تیز کردیئے ہیں اور متواتر علاقوں میں اس کام کو بڑھایا جا رہا ہے اس سلسلے میں مکینوں کی شکایات کے فوری ازالے کی لئے اپلیکیشن پہلے ہی متعارف کرائی جا چکی ہے جبکہ شرافی گوٹھ جی ٹی ایس کا مکمل نظام کمپیوٹرائزڈ خودکار نظام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

https://jang.com.pk/news/934533?_ga=2.163741884.2069881254.1622429793-76644274.1622429790