غیر قانونی پٹرول پمپ قائم کیا گیا تھا،اسے ریلوے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

پاکستان ریلوے نے قبضہ مافیا سے 2.88کنال زمین واگزار کروالی، محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے حیدرآباد میں 3روز کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کرکے متعدد کام یابیاں حاصل کرلیں، جب کہ جمعہ کی شب ایک بجے آپریشن کے دوران آٹو بھان روڈ پر ریلوے کی 2.88 کنال زمین واگزار کروالی، جس پر غیر قانونی پٹرول پمپ قائم کیا گیا تھا،اسے ریلوے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اس زمین پر قبضے کو 10سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا، آپریشن میں ریلوے پولیس نے ضلعی پولیس کی مدد حاصل کی۔

https://jang.com.pk/news/934187?_ga=2.262602063.231003545.1622347377-1171019283.1622347372