جاں بحق افراد کے اہلخانہ سےملنےکی ہمت نہیں-PIA طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود

پی آئی اے طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والےسی ای او بینک آف پنجاب ظفرمسعود کا کہنا ہے کہ حادثے نے انہیں زندہ بچ جانےکےپچھتاوے میں مبتلا کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان بچنےسے معجزات پر ان کا یقین بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کاہ کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ سےملنےکی ہمت تک نہیں، لواحقین سوچتےہوں گے کہ میرےساتھ ہی معجزہ کیوں پیش آیا؟جبکہ ان کے چاہنے والے زندہ نہ بچ سکے۔

اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے عاکف کیا کہتے ہیں؟

ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ حادثےکےبعد کئی دنوں تک یہ سمجھنےکی کوشش کرتارہا کہ میں کیوں بچ گیا جبکہ دیگر بہت سے اپنی جانوں سےگئے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ حادثے کےایک سال بعد بھی قومی سطح پرمسافروں کےتحفظ کےلیے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔

ظفر مسعود نے مسافروں کے تحفظ اور حقوق کا شعور اجاگر کرنے کے لیے فلاحی ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

https://jang.com.pk/news/930349
———————————–