ڈی آئی خان کے دو گاؤں میں آج عید کا پہلا دن


ڈیرہ اسماعیل خان کے دو گاؤں میں کل روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جارہی ہے۔

کل جب پورے ملک میں عید منائی جاری تھی تو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جارہی ہے۔

آرمی چیف کی کنٹرول لائن پر جوانوں کیساتھ نمازِ عید کی ادائیگی

دونوں گاؤں میں سیکڑوں لوگوں نے کل اپنی مسجد کے امام کی ہدایات پر روزہ رکھا تھا۔

سابق یوسی ناظم اسماعیل خان کے مطابق دونوں گاؤں تقریباً 900 گھروں پر مشتمل ہیں جہاں لوگ 30 روزے رکھنے کے بعد آج عید منارہے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/926355