عمران خان ،شہباز شریف سے جمائمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بدلہ لے رہے ہیں ۔اہم شخصیت کو مستعفی ہو کر گھر چلے جانا چاہیے ،جاوید ہاشمی ۔


پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان ،شہباز شریف سے جمائمہ خان کے خلاف نوادرات کی ایف آئی آر درج کرانے کا بدلہ لے رہے ہیں وہ پوزیشن لیڈر کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا تقاضا ہوتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو مستقبل کے متوقع وزیراعظم کی وجہ سے پروٹوکول دیا جاتا ہے وہ وزیراعظم بنے یا نہ بنے لیکن اس کا پروٹوکول ہوتا ہے ۔عمران خان قوم کو جمہوریت کا سبق سکھاتے ہیں اور جمہوری اصولوں پر عمل نہیں کرتے لندن جاتے ہیں تو دو مرتبہ منتخب ہونے والے میئر لندن صادق کی مخالفت کرتے ہیں حالانکہ وہ ایک ٹرک ڈرائیور کا بیٹا اور مہندی انسان ہیں اور اپنی مقبولیت اور خدمات کی وجہ سے دو مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہوا ہے جو انقلابی باتیں عمران خان کرتے ہیں اس لحاظ سے تو انہیں لندن کے میئر کی حمایت کرنی چاہیے تھی لیکن وہ اپنے سالے کی حمایت کرتے رہے اور وہ ہار گیا تھا ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں خلائی مخلوق کی نظر نہ آنے والی حکومت ہے اور اب وہ صاحب نظر آنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کا کام نہیں ہے ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں ۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے اگلے الیکشن کے حوالے سے بھی خفیہ اداروں نے سارا پلان بنا کر رکھا ہوا ہے وہ صرف مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابی معرکہ نہیں ہونے دیں گے بلکہ لبیک اور دیگر جماعتوں کو بھی نشستیں دلائیں گے ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف اس صورت حال کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں اور وہ ایک جرات مندانہ جدوجہد کر رہے ہیں ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ پتا نہیں ان لوگوں کو آموں کے درختوں اور باغوں سے کیا دشمنی ہے کہ سارے آم کے درخت کاٹ دیے گئے ہیں حالانکہ ملتان سے آگے ایک بڑا ریگستان ہے وہاں زمین ہی زمین ہے جتنے چاہیں پروجیکٹ بنائیں لیکن اماموں کے درخت کیوں کاٹ رہے ہیں ۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا میری کوریج نہیں کر پا رہا اس لیے میں نے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔