مدرز ڈے: عائشہ خان کی بیٹی کیساتھ دلکش تصاویر مقبول

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عائشہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائشہ خان اور اُن کی بیٹی ماہ نور ایک جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصویریں اُنہوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں لیں۔

عائشہ خان نے کیپشن میں اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے لکھا کہ ’میں تمہیں سمجھ گئی۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز MahnoorKiMama اور MothersDay بھی استعمال کیے۔

عائشہ خان نے صرف 28 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی
اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں