پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کی ان لائن کلاسز کا اعلان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے پرنسپل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انقلابی فیصلہ شہر کے قرب و جوار میں مقیم بچوں کےلیےپاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کی ان لائن کلاسز کا اعلان کر دیا۔ ریاض سے ملحقہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی کثیر تعداد کو تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ، ناصریہ سکول کی انتظامیہ نے اس صورت حال کے تدارک کے لئے ایسے تمام طلبا و طالبات کے لیے ان لائیں کلاسز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔پرنسپل ایئر کموڈور (ر) نعیم اختر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمارا سکول گزشتہ پانچ دہائیوں سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ہمارے اساتذہ انتہائی تجربہ کار اور اعلی تعلیم کے حامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ حکومت پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے اور میٹرک اور ایف۔ اے میں فیڈرل بورڈ کا نصاب پڑھایا جاتا ہے جبکہ باقی تمام کلاسز میں آکسفورڈ کا سلیبس رائج ہے اور طریقہ تدریس انگلش میڈیم ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم، امتحانات اور نتائج کے سرٹیفکیٹ آن لائن دیے جائیں گے۔ احباب کو بچوں کی جلد از جلد ریجیٹریشن کروانے کی تاکید کی جاتی ہے ۔ اگر کسی قسم کی معلومات یا وضاحت درکار ہو تو سکول انتظامیہ سے رابطہ کریں