گلشن حدید کو سیف سٹی پروجیکٹ بنانے کیلے انجمن تاجران اور پولیس کا اجلاس منعقد شہر کے اہم چوراہوں بینکز اور کمرشل مارکیٹ میں جدید کیمر لگا کر اسٹیل ٹاون تھانے میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا


گلشن حدید کو سیف سٹی پروجیکٹ بنانے کیلے انجمن تاجران اور پولیس کا اجلاس منعقد شہر کے اہم چوراہوں بینکز اور کمرشل مارکیٹ میں جدید کیمر لگا کر اسٹیل ٹاون تھانے میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا تاجر برادی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی ایس ایچھ اور تاجروں کی کارکردگی کو سراہا تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز 1 ۔2اور ایکسٹینشن ودیگر ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کرنے والے کرمنل افراد پر نظر رکھنے کیلے گلشن حدید کی تاجر برادری کے رہنما غلام شبیر بھٹی کا وفد کے ہمراہ ایس ایچھ او اسٹیل ٹاون ممتاز مروت کے ہمرہ اجلاس تھانہ اسٹیل ٹاون میں منعقد کیا گیا جسمیں ایس ایچھ اسٹیل ٹاون ممتاز مروت نے تاجروں کے وفد جسمیں غلام شبیر بھٹی۔فیضان میمن ۔ منور علی شیخ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں پولیس کا کہنا تھا کہ گلشن حدید کو سیف سٹی پروجیکٹ بنانے ہیں تاجر برادری کا تعاون درکار ہے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادر چیف کراچی پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت کی روشنی میں گلشن حدید کے اہم چوراہوں تجارتی مراکز اور خصوصا بینکنگ سیکٹر کے سامنے جدید ترین کیمرہ سسٹم نصب کر رھا جس کی مانٹرینگ مقامی پولیس اسٹیشن میں پولیس کا عملہ کرے گا جس کے پہلے مرحلے میں اہم جگہوں پر 60 کے قریب کیمرے نصب کر رھے جسکی تعداد کو مزید بڑھایا جاے گا اس موقع پر تاجر برادری کے سربراہ غلام شبیر بھٹی ۔ودیگر نے پولیس کو کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا ایس ایچھ او اسٹیل ٹاون ممتاز مروت جرائم پر کنٹرول کرنے کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور کہا کہ تاجر برادری کا امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بہتر اقدامات پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے