پاکستان کے مسائل ۔۔۔۔پرائمری ایجوکیشن سے لیکر پاپولیشن مینجمنٹ تک


ُآبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کے چیلنج روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں آبادی کی رفتار میں کمی نہیں آ رہی ۔تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مسائل کا انبار ہماری معیشت اور فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے خطرناک سوال اٹھا رہا ہے ۔

موجودہ صورتحال میں پاکستان کے نامور صحافی تجزیہ نگار اور دانشور حسن نثار میں مسائل پر نظر دوڑاتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 26 سال کی ثابت کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ موجودہ نظام کے ذریعے ہم اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے اس نظام میں تیسری قوت کیا کوئی فرشتے بھی آ جائیں تو مسائل حل نہیں کر سکتے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پرائمری ایجوکیشن سے لیکر پاپولیشن مینجمنٹ تک اصل مسائل پر نہ بات ہوتی ہے نہ کوئی توجہ دیتا ہے نہ کوئی ہوم ورک کیا گیا ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں پرائمری سطح پر تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں ہے جاہلوں کی ایک فوج تیار ہو رہی ہے جب پرائمری اسکولوں میں اساتذہ ہی جاھل ہیں تو وہ کس طرح کے بچے تیار کریں گے اصل توجہ تو پرائمری اسکولوں اور پرائمری ایجوکیشن پر ہونی چاہیے تھی وہاں کوئی توجہ نہیں ہے تو پھر یہ یونیورسٹیاں کس کام کی ۔اپنے پروگرام میں انھوں نے موجودہ صورتحال پر کڑھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تو اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہے لیکن مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے اس نظام میں پہلے ہم یہ سمجھتے تھے کہ دو بڑی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اگر کوئی تیسری سیاسی قوت بھر آئے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن تیسری قوت سامنے آئی اس نے اقتدار بھی حاصل کیا لیکن مسائل کم نہیں ہو رہے اب میں ڈسا جانے کے بعد یہ سوچتا ہوں کہ اس نظام میں رہ کر تبدیلی ممکن نہیں ۔
انہوں نے اپنے پروگرام میں یہ بات زور دے کر کہی کے پاکستان کے مسائل پرائمری ایجوکیشن سے لیکر پاپولیشن مینیجمنٹ تک پھیلے ہوئے ہیں اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے پندرہ سال تک ایک سسٹم آئے جو تسلسل سے چلے تو پھر تبدیلی ممکن ہے حیوان کو بھی سکھاؤ تو وہ سرکس میں تماشا دکھاتا ہے ہمیں انسانوں کو انسان بنانے کی ضرورت ہے پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دینی ہوگی اور پاپولیشن مینیجمنٹ کرنی ہوگی
——————-
Jeeveypakistan.com-report
————-
Whatsapp………92-300-9253034