وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے

وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے
حکومت کو سعودی جیلوں میں قید تارکین وطن کی رہائی کا اشو اٹھانا چاہئے /ارشد تبسم

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں یقینا دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور مابین تجارت میں اضافے کا سبب ہوگا
اورسیز پاکستانی وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات اور سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے خصوصی کاوش کی جائیں اور عید سے پہلے قید پاکستانیوں کے ورثا کو اپنے عزیزوں کی رہائی کی نوید سنانے کے انتظامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستانی معیشت انہیں تارکین وطن کی محنت سے بھیجے گئے زرمبادلہ کے باعث استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے لہذا انکی مشکلات کی دادرسی پاکستانی حکومت پر فرض ہے ہم امید کرتے ہیں ماضی کی طرح اس دورہ کے دوران بھی سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان قید پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں کی مشکلات میں اپنا خصوصی کردار ادا کیا ہے