جاوید لطیف کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو تفتیش کے لئے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جاوید لطیف کو 7 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر نے کیس کی سماعت کی۔ سوموار کے روز عدالتی سماعت پر پولیس نے جاوید لطیف کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر بکتر بند گاڑی میں لاکر ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا. پولیس نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

https://jang.com.pk/news/921703?_ga=2.27705788.1022814524.1620116690-149536599.1620116684