الخدمت”شعبہ سماجی خدمات” پرائڈ آف پاکستا ن ایوارڈ – ملک کے لاکھوں نادار اور بے سہارا افراد کے لئے امید کی کرن ہے۔

تفصیلات طارق اقبال سے

الخدمت فائونڈیشن کا شمار ایشیاء کی پہلی تین بڑی آرگنائزیشنز میں ہوتا ہے ۔کورونا خدمات پر صدر مملکت عارف علوی نے پرائڈ آف پاکستا ن ایوارڈ اور گورنر پنجاب نے انہیں ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا۔الخدمت فائونڈیشن وطن عزیز کے 150سے زائد اضلاع میں کام کر رہی ہے۔ الخدمت تپتی دھوپ میں 4000ہزار روپے ماہانہ سے یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے لیے ٹھنڈی چھائوں کا سائبان کرتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 42لاکھ ہے جبکہ اس میں سے الخدمت 14 ہزار کے لگ بھگ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت، خوراک و مربوط نظام کیساتھ کفالت کر رہی ہے۔الخدمت کے پروگرام آغوش ہومزکے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگز شیخوپورہ،گوجرانوالہ، اٹک، اسلام آباد(طالبات)، راولپنڈی،مری، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر لوئر، مانسہرہ، باغ، کوہاٹ ،راولا کوٹ اورشامی یتیم بچوں کے لئے شام ترک بارڈر میں قائم ہیں۔کچھ عرصہ پہلے الخدمت فا و نڈ یشن کے تحت چلنے والا آغوش کالج مری ایسا ادارہ جہاں پر بچوں کو نہ صرف معیار ی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انہیں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق باقاعدہ طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ آغوش کالج مری ایک بلین سے زائد کا منصوبہ ہے جہاں پر اغوش کے دیگر14 سنٹروں کے قابل بچوں کو یہاں لا کر قابل بنایا جا تا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن کی خدمات مثالی ہیں اور قابل تقلید ہیں۔

رمضان المبارک میں راشن، عیدالفطر پر تحائف، عید قرباں کے موقع پر ضرورت مندوں کو گوشت کی فراہمی، مسیحی اور ہندو اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر تحائف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قیدیوں کی بہبود کا کام، سارے سال بڑے پیمانے پرجاری رہتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہیل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں۔