کویت سے طارق اقبال کے پروگرام خلیج ٹائم میں عاصمہ بلال کی خصوصی گفتگو

کویت میں مقیم پاکستان کے مشہور صحافی طارق اقبال نے اپنے ہفتہ وار پروگرام خلیج ٹائم میں اس مرتبہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل اور چیلنج کے موضوع پر خصوصی پروگرام کیا ۔اس خصوصی پروگرام میں

پاکستان سے سندھ حکومت کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر طالب لاشاری ،سینئر صحافی سالک مجید اور ماری اسٹوپس سوسائٹی کی کنٹری ڈائریکٹر عاصمہ بلال نے اظہار خیال کیا ۔


پروگرام کے میزبان طارق اقبال نے پاکستان میں آبادی کی شرح میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا احاطہ کیا اور اپنے مہمانوں سے موجودہ صورتحال اہم سوالات پوچھے اور ان کی تجاویز مانگی ۔
اس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماری اسٹوپس سوسائٹی کی کنٹری ڈائریکٹر عاصمہ بلال نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان میں بغیر منصوبہ بندی کے آبادی میں جو اضافہ ہو رہا ہے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے یہ صرف ایک صحت کا مسئلہ نہیں ہے نہ ہی یہ صرف معیشت کا مسئلہ ہے

بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک سیکیورٹی ایشو بھی ہے کیونکہ ہماری آبادی کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی ایسی ہے جو تیس سال سے کم عمر ہے اور ہیلتھ ،اسکلڈ ایجوکیشن کے شعبوں میں انویسٹمنٹ کئے بغیر یہی نوجوان اور یوتھ ہمارے لئے ایک لائیبیلٹی بن جائیں گے

اور اگر میں انٹلیکچوءلی بات کروں تو پھر یہ سکیورٹی تھریٹ بن جائیں گے اس وقت پاکستان میں پاپولیشن پلاننگ کے حوالے سے جو بڑے مسائل ہیں میں سمجھتی ہوں کہ پولیٹیکل کمٹمنٹ کی کمی نہیں ہے اس وقت جو ہماری پولیٹیکل لیڈر شپ ہے انہوں نے بارہا اس مسئلہ کو مختلف پلیٹ فارمز

پر ہائی لائٹ کیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ پولیٹیکل کمٹمنٹ موجود ہے ہمیں درحقیقت اس وقت ہائی کوالٹی سروسز تک رسائی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ہمارے جو دیہی علاقے ہیں بلکہ جو ہمارے شہروں کی کچی آبادیوں کے علاقے ہیں وہاں پر زیادہ آبادی کے مسائل ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے اعلی تربیت یافتہ عملہ وہاں پر لوگوں کو سروسز فراہم کر سکے لوگوں کو مکمل کونسلنگ اور معلومات فراہم کرے

اور اس سلسلے میں ضروری سروسز لوگوں تک پہنچائی جائیں ۔اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ ریسرچ پالیسی اور کمٹمنٹ یہ سب کچھ موجود ہے ہمیں پتا ہے کہ کیا کرنا ہے پرابلم صرف عملدرآمد پر ہے امپلیمنٹیشن بڑا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام سیکٹرز جن میں پبلک سیکٹر ہے پرائیویٹ سیکٹر ہے پرافٹ سیکٹر ہے اور نان پرافٹ سیکٹر ہے ان سب کو مل کر ایک کاز کیلئے کام کرنا ہوگا ۔


—————
Jeeveypakistan.com-report
—————-
Whatsapp………….92-300-9253034