ڈاکٹری نسخے کیلئے ہدایات جاری کرنا ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں، PMA


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹری نسخے کیلئے اس طرح کی ہدایات جاری کرنا ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں۔گورنمنٹ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ادویات کی مارکیٹنگ صرف جینرک نام سے ہو۔ جینرک میڈیسن کی پالیسی 1976میں ناکام ہو چکی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کی ناکامی کے اسباب معلوم کرکے انہیں درست کیا جائے۔موجودہ حالات میں پی ایم اے واضع طور پر اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کو فی الفور واپس لیا جائے۔حکومت کو چاہیے تھا کہ اس قسم کی پالیسی تشکیل دینے سے پہلے تمام فریقین سے رابطہ کرتی اور اس معاملے پر بحث کی جاتی۔