پاکستان میں فضائی سفر کے حفاظتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا


پاکستان میں فضائی سفر کے حفاظتی اقدامات پر ایک مرتبہ پھر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان کے سیفٹی اقدامات پر بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحفظات برقرار ہیں۔ایکاؤ کے تحفظات پر کی جانے والی اصلاحات اور پیش رفت کے حوالے سے سی اے اے نے رپورٹ ایکاؤ کو پیش کی تھی، جس پر ہوا بازی تنظیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایکاؤ کی جانب سے رپورٹ میں شامل 3 شعبوں پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے، جب کہ 5 شعبوں میں سی اے اے کو مزید اصلاحات اور پیش رفت کی ہدایت کی گئی ہے۔جن شعبوں میں اصلاحات پر ایکاؤ نے اظہار اطمینان کیا ہے، ان میں آرگنائزیشن، پرائمری ایوی ایشن اور آپریٹنگ پروسیجر لائسنسگ شامل ہیں، جب کہ بہتری کی ہدایت والے شعبوں میں فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ایئر وردینس شامل ہیں۔
ایکاؤ نے سی اے اے کے پرسنل لائسنسنگ اور ٹریننگ کے شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم پرسنل لائسنسنگ پر ایکاؤ نے سب سے زیادہ ریٹنگ 97.4 فی صد میں 83 فی صد اقدامات کی توثیق کی، جب کہ ایکاؤ کی جانب سے لائسنسنگ پر لگائی جانے والی MIR کو بند کر دیا گیا ہے۔ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ،ایئر نیوی گیشن سروسز، اور ڈارک ایئرو ڈروم کے شعبے بھی مزید اصلاحات کے متقاضی قرار دیے گئے۔
واضح رہے کہ سی اے اے اقدامات پر جولائی میں ایکاؤ کی آڈٹ ٹیم کی آمد کرونا کے باعث نومبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ایکاؤ کی ٹیم کے پاکستان آمد ملتوی ہونے سے پی آئی اے کی یورپ پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم حکومت پاکستان اور سوشل ایو ی ایشن اتھارٹی اس ضمن میں ایکاؤ کی جانب سے دیے گئے نقاط پر عمل پیراہونے کی بھر کوشش کر رہی ہے

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-04-13/news-2780587.html