سینیٹ میں اپوزیشن 2 حصوں میں بٹ گئی

سینیٹ میں اپوزیشن دو حصوں میں بٹ گئی، ایوان میں نون لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کی گروپ بندی، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر احتجاج کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں نون لیگ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی پر سوالات اٹھا دیئے، لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 12 مارچ کو ایوان میں جو کچھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں حکومتی ارکان سے ووٹ لئے گئے، اس معاملے پر ہمارا دل رنجیدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 27 لوگ اپنی الگ اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بارہ مارچ کو خفیہ کیمروں نصب کر کے ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ گیم پلان کس کا تھا، انہیں بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں، اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے پانچ تحفے بھجوائے گیے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر زنے اعظم نذیرتارڑ کے ریمارکس پراحتجاج کیا، ان کا موقف تھا کہ تحفہ کہنا درست نہیں۔ گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرزکے احتجاج پر ایوان میں شورشرابہ شروع ہو گیا۔

Courtesy dunya roznama