پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار اور گلف زون کے صدر اور ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم کی حمایت میں دارالحکومت ریاض ریجن کی کور کمیٹی کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کی حمایت میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار اور گلف زون کے صدر اور ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم کی حمایت میں دارالحکومت ریاض ریجن کی کور کمیٹی کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کی حمایت میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن کا پہلا پڑاؤ شنواری ھاؤس نائب صدر نور خان شنواری کی رہائش گاہ پر مرکزی اور صوبائی صدور کے خطابات کے بعد آگے بڑھتے ہوئے بتدریج دوسرا پڑاؤ ریلی گوندل ھاؤس نائب صدر یوتھ ونگ چوہدری اختر حسین گوندل کی رہائش گاہ پر مختصر قیام کے بعد کاشانہ شبیر نائب صدر لیبرز ویلفیئر شبیر حسین کی رہائش گاہ سے آگے بڑھتے ہوئے ریلی چوتھی پڑاؤ کی جانب رواں دواں ہوتے ہوئے کنگز ابوڈ چوہدری عبدالقيوم کانگ کی رہائش گاہ سلیمانیہ کے بعد پانچویں پڑاؤ ورکرز ریلی ملک ھاؤس ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر پڑاؤ کے بعد اپنے اختتامی پڑاؤ ملکاں دی ڈیوڑھی چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان کی رہائش گاہ سے مختصر قیام کے بعد ورکرز کنونشن کی جانب بڑھا جہاں پر انکی جانب سے عالیشان دعوت عشائیہ کا اہتمام مطعم ذائقہ الیوم میں کیا گیا تھا اور اس مقام پر گلف زون کے صدر چوہدری احسان الحق باجوہ نے ریلی میں شریک تمام مسلم لیگی کارکنان، میڈیا پرسنز کا شکریہ ادا کیا اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا جس میں کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا کنونشن کا پہلا پڑاو نور خان شنواری نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے شنواری ہاوس میں منعقد ہوا دوسرا کنونشن چوہدری اختر حسین گوندل نائب صدر یوتھ ونگ کے گوندل ہاوس تیسرا کنونشن شبیر حسین نائب صدر ویلفیئر ریاض ریجن چوتھا کنونشن چوہدری عبدالقیوم کنگ کے کنگ ہاوس میں منعقد ہوا پانچواں کنونشن ملک اسحاق ایڈیشنل سیکرٹری ریاض ریجن کے ملک ہاوس میں منعقد ہوا جبکہ چھٹا اور اختتامی کنونشن ملک راشد پرویز اعوان چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے ہاں منعقد کیا گیا تقریب میں ٹیلی فونک خطاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گلف زون کے صدر صدر احسان الحق باجوہ نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ملک میں مثبت تبدیلی آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی آواز ہے آج ملک کے عوام مسلم لیگ ن میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں انہوں نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور حسین اعوان اور ان کی ٹیم کو خوبصورت ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے عوام کو ان کے حقوق اور بنیادی سہولیات دہلیز پر مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز ، اسحاق ڈار ، احسان الحق باجوہ ، خواجہ محمد آصف اور دیگر رہنماؤں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پی ڈی ایم تحریک کی بھرپور حمایت جاری رکھتے ہوئے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لائیں گے سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان نے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی بھر محنت کو سراہتے ہوئے کارکنوں اور عہدیدارن کو خوبصورت لفظوں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ریجن کے صدر میاں محمد طارق جنید نے کہا کہ سعودی عرب میں کنونشن کروانے کا مقصد پی ڈی ایم تحریک کو کامیاب بنانا ہے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے حقیقی عوامی مینڈیٹ کی ضرورت ہے موجودہ نا اہل حکومت کے دن بہت جلد ختم ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف دوبارہ ملک پاکستان کے وزیر اعظم بن کر عوام کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار کریں گے
تقریب ، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن راشد منہاس ، ملک راشد پرویز اعوان چیئرمین ریاض ریجن ، نور خان شنواری نائب صدر ، چوہدری اختر گوندل ، شبیر حسین چوہدری عبدالقیوم ، ملک اسحاق ، دمام ریجن کے سرپرست اعلی رانا اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم تحریک کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کی یقین دہانی کروائی اور اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ورکرز کنونشن کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے تمام عہدیدارن اور کارکنوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا