لاہور : ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کئے

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کئے ہیں۔ فیصلے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل مزید پڑھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کاعالمی دن 29 ستمبر کومنایا جاتا ہے۔

لاہور(جنرل رپورٹر) امراض قلب کے عالمی دن کے موقع پر میو ہسپتال میں واک اور لیکچرکا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ہارون عزیز بابر،ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک،ڈاکٹر تنویر بھٹی ،ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر صوفی جاوید،ڈاکٹر مزمل اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر میوہسپتال میں تعینات امراض دل مزید پڑھیں

محکمہ صحت اور حکومتی دعوؤں کے برعکس ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر

لا ہو ر( مدثر قدیر ) محکمہ صحت اور حکومتی دعوؤں کے برعکس ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ، تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال،سرگنگا رام ہسپتال ،جناح ہسپتال ،سروسز ہسپتال،جنرل ہسپتال اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کے لیے عارضی آئیسولیشن وارڈز تعمیر کرکے بستر تو لگادیے گئے مزید پڑھیں

شعبہ فارمیسی اور خصو صا ہاسپیٹلز فارمیسی کوجدید ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے اس طرح دکھی انسانیت کی بہتر خدمت اورفارمیسی کی تعلیم کی افادیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کہ شعبہ فارمیسی اور خصو صا ہاسپیٹلز فارمیسی کوجدید ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے اس طرح دکھی انسانیت کی بہتر خدمت اورفارمیسی کی تعلیم کی افادیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے یہ بات انہوں مزید پڑھیں

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، بیشتر شہروں میں ادویات نایاب-سندھ میں خیرپور میرس کے علاقے گمبٹ میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کے بعد ملیریا اور دیگر امراض پھوٹ پڑے –

ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پر نہ آسکیں۔ لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر سمیت کئی بیماریوں کی دواؤں کی کمی ہوگئی جب کہ کراچی میں بخار ، جسم کے درد ، ڈینگی اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی ادویات نایاب ہوگئی ہیں۔ دکانداروں کا مزید پڑھیں