ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز و ڈائریکٹر لیگل مدثر خان سے آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز و ڈائریکٹر لیگل مدثر خان سے آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات وفد کی قیادت چیرمین فیڈریشن محمد علی گھانگرو نے کی اس ملاقات میں سینڈیکٹ میں نمائندگی ، لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی ، تمام جامعات میں ملازمین کی یکساں مراعات ، یوٹیلیٹی الاؤنس کی ادائیگی ، ٪25 وفاق کی جانب سے حالیہ کئے گئے اضافے میڈیکل الاؤنس میں اضافے ، ہاؤس سیلینگ الاونس و ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے زمین کے حصول سمیت کئی دیگر مطالبات پیش کئے جس پر گفتگو کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وفد کو نہ صرف زبانی بلکہ تحریری یقین دہانی کروائی کے ان تمام مطالبات کی سمری بنوا کر بہت جلد وزیر اعلی کو منظوری کےلئے بھیج دی جائے گی۔
——————-

فیڈریشن آف پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے مرکزی صدر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نےچِئیرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس چئیرمین کی بنائی ہوئی تمام تعلیم دشمن پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے تعینات ہونے والے چئیرمین تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے- دریں اثنا ایچ ای سی ملازمین نے ایچ ای سی بھرتی پالیسی اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلد بازی میں سلیکشن بورڈ کال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ایچ ای سی ملازمین نے وزیراعظم عمران خان (جو ایچ ای سی کی کنٹرولنگ اتھارٹی بھی ہیں) مطالبہ کیا کہ چئیرمین ایچ ای سی کو غیر قانونی سلیکشن بورڈ کے انعقاد سے روکنے کے لئے ، خاص کر جب نیب نے درجن کن کنسلٹنٹس کی غیرقانونی تقرری کے بارے میں انکوائری شروع کردی ہے روکا جائے۔سی پی ای سی کنسلٹنٹ لیفٹیننٹ جنرل ®️ اصغر جو 70 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور نیب انکوائری میں شامل ہیں ان کو اعلی عہدوں پر تقرری کے لئے چیئرمین ایچ ای سی کے پسندیدہ شخص کی مختصر فہرست / جانچ پڑتال کے لئے ممبر آپریشن آف انچارج دیا گیا ہے۔