جامعہ کراچی: بی اے اوربی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے، بی کام،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے،بی اے، بی کام اوربی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 اپریل2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 13 اپریل2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔