چیئرمین سینیٹ کا نتیجہ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

پیپلز پارٹی نے 7 مسترد شدہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

ایڈووکیٹ جاوید کے مطابق درخواست میں نتیجہ چیلنج کرنے کے علاوہ بیلٹ پیپر کے حصول کی بھی استدعا کی جائے گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 7 بیلٹ پیپر دینے سے انکار کیا تھا

کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں اور عدالت کے حکم کے ذریعے 7 مسترد شدہ ووٹس حاصل کریں گے

Courtesy hum news