پاکستان/امریکا تعلقات اسد مجید پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (صالح ظافر)پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر نظرثانی کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اسد مجید پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، حکومت اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر نظرثانی کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ عمل نومنتخب امریکی صدر جوبائڈن کے عہدہ سنبھالنے کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو اس حوالے سے مشاورت کے لیے طلب کرلیا گیا ہے اور وہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ باوثوق سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اسلام آباد نئی امریکی انتظامیہ سے تعلقات کے حوالے سے کوئی جلد بازی نہیں کرے گا کیوں کہ امریکی صدر جوبائڈن اور ان کی ٹیم کی سوچ پاکستان اور جنوبی ایشیائی امور پر اچھی ہے۔

https://jang.com.pk/news/869747?_ga=2.202387735.721461321.1610168592-250182425.1610168590