معروف صنعتکار سیٹھ عابد انتقال کرگئے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے میں مدد کرنے والی پاکستانی اہم ترین شخصیت اچانک انتقال کر گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آج کی سب سے بڑی خبر ، پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے میں مدد کرنے والی پاکستانی اہم ترین شخصیت اچانک انتقال کر گئیں ، جنازے کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ معروف صنعتکار سیٹھ عابد انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، سیٹھ عابد کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف بزنس مین اور صنعتکار سیٹھ عابد انتقال کرگئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ

سیٹھ عابد کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سیٹھ عابد کا تعلق قصور سے ہے، جبکہ ان کے والد کراچی کی صرافہ مارکیٹ کی بڑی مشہور شخصیت تھے، سیٹھ عابد کے کردار کے بارے بہت ساری قیاس آرائیوں کی بناء پر ان کو پراسرار شخصیت کے طور بھی دیکھا جاتا رہا، ان کی جائیدادوں ، لاہور میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور خیراتی ادارے چلانے کے طور بھی جانا جاتا رہا، اسی طرح ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ جب امریکا نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو سیٹھ عابد نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔ سیٹھ کے بیٹھے حافظ ایاز کو جب نومبر 2006 میں لاہور میں ان کے محافظ نے شوٹ کر دیا تھا، اس وقت بھی یہ خبروں کی زینت بنے رہے۔