گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز کا ایک اور اعزاز

سندھ کے ضلع خیر پور میں واقع گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز (گمس) سال 2020 کے اختتام پر بھی عوام کی صحت اور جان کی حفاظت میں مصروف عمل رہا۔
گمس میں سال کے آخری دن دو خواتین کی جان بچائی گئی جن میں سے ایک حاملہ خاتون کورونا وائرس کے ساتھ سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا تھی۔ اسپتال کے اینستھیٹسٹس اور گائینا کالاجسٹ کے ماہرین نے کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا مفت کامیاب علاج کیا اور حاملہ خاتون اور بچے کی جان بچائی۔
گمس کے امراض قلب کے ماہرین اور ریڈیو لاجسٹ نے بیک وقت دل کا دورہ اور پائوں کی سوجن میں مبتلا خاتون کا بھی مفت کامیاب علاج کیا اور کامیاب علاج سے خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی۔

ٹکرز
• گمبٹ اسپتال عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے پرعزم
• کورونا وائرس اور سانس کی بیماری میں مبتلا حاملہ خاتون کا کامیاب علاج
• گمس کے اینستھیٹسٹس اور گائیناکولجسٹ کے ماہرین نے کامیابی سے کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا کامیاب علاج کیا۔
• حاملہ خاتون اور بچے کی جان بچالی گئی۔

• بیک وقت دل کا دورہ اور پائوں کی سوجن میں مبتلا خاتون کا بھی کامیاب علاج
• گمبٹ اسپتال کے امراض قلب کے عملے اور ریڈیولاجسٹ نے مریضہ کی جان بچالی۔