نابینا افراد کی فلاحی تنظیم اماں ویلفٸیر ایسوسی ایشن کی جانب سے نابینا افراد میں 100 گرم بستر اور 3 بچیوں کا جہیز تقسیم

ریاض(ثناء بشير) نابینا افراد کی فلاحی تنظیم اماں ویلفٸیر ایسوسی ایشن کی جانب سے نابینا افراد میں 100 گرم بستر اور 3 بچیوں کا جہیز تقسیم کیا گیا۔ سعودیہ میں مقیم سماجی شخصیت ثروت علوی اور انرجی گروپ کی صدر بنت کوثر کے تعاون سے نابینا افراد کی مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے تقریب کراچی میں منعقد ہوٸی۔جس کی صدارت حنا فخر نے کی۔ جبکہ تقریب کا اتمام فلاحی تنظیم کے بانی و چیٸر مین حاجی عبدالجبار کی طرف کیا گیا۔ تقریب میں 100 نابیا افراد میں گرم بستر تقسیم کیے گۓ۔جبکہ 3 مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔اس تقریب میں

نابینا افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اماں ویلیفٸر ایسوسی ایشن گذشتہ ڈھاٸی سال سے نابینا افراد کی فلاح وبہبود کے لٸے کام کررہی ہے