دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا گیا ۔صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن انکوائریز انتہائی سرگرم

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بدعنوانی کے خلاف عالمی دن منایا گیا اور ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی گئی ۔سندھ کا محکمہ اینٹی کرپشن اس حوالے سے کافی سرگرم اور فعال نظر آیا ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

اور چیئرمین انکوائریز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ محمد اقبال میمن کی جانب سے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سندھ میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی کوششیں کر رہی ہے کووڈ 19 نے ترقی کے منصوبہ کے فنڈز کے بہاؤ میں شدید خلل ڈالا ہے لہذا یہ پوری طرح عیاں ہے کہ صوبے کے مالی وسائل سے ضائع کئے بغیر استفادہ کرنے کے لیے غیر معمولی کاوشیں کی جائیں انسدادِ بدعنوانی کے بین الاقوامی دن پر ہمیں اپنے نظام میں نگرانی اور احتساب میں اضافے کا عہد کرنا ہوگا تا کہ کرپشن کے لئے کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے ۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ملک کی معیشت

اور معاشرے کے اخلاقی خدوخال پر کرپشن کے تباہ کن اثرات کو نمایاں کرنا نہایت اہم ہے یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے اور جدت اور اختراع میں کمزوری پیدا کرتی ہے یہ عدم مساوات میں اضافہ کرتی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات کو مزے میں مزید پسماندہ کرتی ہے لہذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس عمل کو یقینی بنائے کہ ایسے پبلک آفس ہولڈر ز جو کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔

چیئرمین انکوائریز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ محمد اقبال میمن نے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہم ووٹ انیس کیوبا کے دوران نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے 2020 بنا رہے ہیں ہمیں اپنے شہریوں کے بہترین مفاد میں عوامی خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے پبلک سیکٹر کے ہر شعبے میں شفافیت حاصل کرنے کے لیے لازمی کوششیں کرنی چاہیے ہمارا محکمہ اپنے عہد کو دہراتا ہے کہ صوبے کے کسی کونے میں بھی کسی بھی طریقے میں عوامی فنڈ ز کہ برد برد اور عوامی مفاد سے کسی بھی طرح کی روگردانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔


عالمی دن کے موقع پر صوبائی حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اخبارات میں خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان تھا آئے بدعنوانی کا خاتمہ کریں ۔اس پیغام کے ذریعے اس بات پر نقاط کو اُجاگر کیا گیا کہ بدعنوانی ہماری قوم کے مفادات کے خلاف ایک جرم ہے قانون کی رو سے بدعنوانی اور رشوت قابل سزا ہے ۔اگر آپ کو بد عنوانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اسے فوری طور پر رپورٹ کریں محکمہ انسداد بدعنوانی حکومت سندھ سے اپنی حمایت کا عہد کریں جو معاشرے سے اس خطرے کو مٹانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے ۔

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ محمد اقبال میمن کی ہدایت پر شہر بھر میں اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ بدعنوانی میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے شہریوں کو آگہی اور ترغیب دینے کے لیے خصوصی سووینئر تقسیم کئے گئے ۔شہریوں کی بڑی تعداد نے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر چلائی گئی مہم کو پسند کیا اور صوبائی حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن کے الزامات کو سراہا