عمران خان کا نیا پاکستان اور نیو ریاست مدینہ بننے کے بعد بارہ ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کے لیے درخواستیں دے دیں۔

یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے 12 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے درخواست دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے یورپین اسائلم سپورٹ آفس کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باوجود رواں برس جنوری سے ستمبر تک 12 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے یورپ اور یورپین اکنامک ایریا کے ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کروائی ہیں یورپی سرزمین پر پناہ گزینوں کی آمد کے لحاظ سے پاکستان چھٹا بڑا اہم ترین ملک ہے جہاں سے 2019 کے دوران 26 ہزار پانچ سو سے کچھ زیادہ افراد نے اس علم حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی جبکہ اس سال کرونا وائرس کے باعث پابندیوں کے باوجود 12 ہزار لوگ یورپین سرزمین پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے یورپ میں پاکستانیوں کے کیسز کی قبولیت کی شرح صرف 8 فیصد ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے اختتام پر 21200 پاکستانی افراد اپنے اسائلم کیس کی باری کے انتظار میں تھے جبکہ اب دو ہزار بیس میں 1200 افراد اپنے اسائلم کیس کی پہلی شنوائی کا انتظار کر رہے ہیں