سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں گالیوں کی بوچھاڑ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں EX. PCS افسر شیخ محمد رفیق اور AGPR کے اڈیٹر سید آصف شاہ آمنے سامنے
کھلے عام آفس سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں گالیوں کی بوچھاڑ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں EX. PCS افسر شیخ محمد رفیق نے اور AGPR کے اڈیٹر سید آصف شاہ کھلے عام ان کے کمرے میں گھس کر گالیاں دی،

بورڈ ذرائع کے مطابق سید آصف علی شاہ کی گاڑی سندھ بورڈ کی پارکنگ میں کھڑی تھی جبکہ افسر شیخ محمد رفیق کی گاڑی کو پارکنگ مناسب جگہ میسر نہیں آئ تو انہوں نے غصہ میں آکر اڈیٹر سید آصف شاہ کے کمرے میں جاکر گندی گندی گالیاں دینا شروع کردی،

آڈیٹر سید آصف علی شاہ ایک قابل اور سینیئر آفیسر ہے ان کی اس طرح سے بے عزتی پر بورڈ کے دیگر افسران پریشان ہے

سید آصف شاہ اس واقع کے بعد بورڈ سے غیر حاضر ہے جس کی وجہ سے کام متاثر ہورہا ہے

ذرائع نے سید آصف شاہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر لینڈ فل سایڈ شیخ رفیق معافی مانگ لے، میں واپس کام پر اجایو گا

اس ساری صورتحال پر ایم سالڈ ویسٹ زبیر چنا اور سیکریٹری بورڈ سید صفدر علی زیدی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے

جبکک نااہل افسر شیخ محمد رفیق، جو کہ موجودہ ڈائریکٹر لینڈ فل سائیڈز ہیں،

شیخ محمد رفیق کو سینیٹین کا کوئی تجربہ نہیں ہے

اپنے دببدے اور روب کی وجہ سے DMC اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو نیچ ذات کا سمجھتے ہیں ہے،

شیخ محمد رفیق کے بارے میں مشہور ہے کہ پہلے ٹھیکیداروں کو ناگزیر وجوہات پر پریشان کرتے ہیں بعد میں ان سے بھاری معاوضہ طلب کرنا ان کا پرانہ طریقہ کار ہے

اس سے قبل سندھ سالڈ میں ڈائریکٹر ایسٹ رہ چکے ہیں اور چائنیز کمپنی سے بھاری معاوضہ طلب کرنے کی ناکام کوشش کی جس پر سابقہ ایم ڈی کاشف گلزار نے لینڈ فل سایڈ ٹرانسفر کردیا تھا،

موصوف گریڈ 18 کے ملازم ہے اور بطور ڈائریکٹر لینڈ فل سایڈ کام کررہے ہیں جبکہ سالڈ ویسٹ میں ڈائریکٹر کی سیٹ 19 گریڈ کی ہے، یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے.

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ یہ Ex. PCS آفیسر ہیں اور اچانک ہی ان کی کراچی میں پوسٹنگ ہوگئ ہے، چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی سروس چیک کی جاے کہی ایسا تو نہیں یہ بھی ہیلی کوپٹر ہوں؟

سالڈ ویسٹ کے ٹھیکیداروں نے بتایا کہ موجود ایم ڈی زبیر چنا کے واضح احکامات کے باوجود بھی رفیق شیخ نے ابھی تک ان کے بقایا بل جولائی، اگست اور ستمبر پر دستخط نہیں کیے ہیں، شاید ایک بار پھر بھاری نذرانہ وصول کرنا تو نہیں چاہتے.؟

بورڈ ملازمین نے وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ محمد رفیق کا ٹرانسفر کرکے کسی قابل افسر کو بورڈ میں تعینات کیا جائے، اس وقت سہیل احمد گریڈ 19 کے سینئر افسر بورڈ میں موجود ہے ان کو بطور ڈائریکٹر لینڈ فل سایڈ تعینات کیا جاے،

ڈپٹی ڈائریکٹر کے لیے ارشاد احمد جن کو لینڈ فل سایڈ پر کام کرنے 17 سالہ تجربہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ فل سایڈ تعینات کیا جائے.