ڈاؤ یونیورسٹی میں اساتذہ کی چار نشستوں کے لیے انتخابات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اساتذہ کی چار نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جس میں پروفیسر کی نشست پر پروفیسر ساجدہ قریشی، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر خرم پرویز، اور لیکچرار کی نشست پر ڈاکٹر صباء کمال کامیاب ہوگئیں جب کہ اسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر عدیل احمد صدیقی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے اراکین کی تقرری کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان چاروں اراکین کا دورانیہ تین سال کے لیے ہوگا جب کہ اطلاق یکم اکتوبر2020 سے ہوگا