چینی صدر کا پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور چینی صدر نے پاکستان اور وزیراعظم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے،پاکستان چین کی مثالی دوستی ہے،دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں،سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے،دونوں ممالک امن ترقی خوشحالی ہم آہنگی کے لئے کام کرتے رہیں گے

Courtesy gnn news