اینٹی کرپشن سکھر کی کارروائی، مختیار کار ملیر کراچی گرفتار۔


کرپشن میں ملوث ملزمان سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو
کراچی۔ یکم اکتوبر۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سکھر نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختیار کار گوٹھ آباد ملیر کراچی کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکل افسر نوشہرو فیروز قاضی شرف الدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختیار کار گوٹھ آباد ملیر کراچی وزیر علی بھین کو گرفتار کرلیا۔مذکورہ مختیار کار کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ سکھر نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری رکھے تھے۔ مختیار کار عدالت میں پیش نہیں ہورہا تھا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ملزمان سے کوئی رعایت نہ رکھی جائے گی اور کرپشن میں ملوث افراد خواہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا خوف و خطر کارروائی کریں